عدالت سے ریلیف نہ ملنے پر نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ

ضمانت میں توسیع کے حوالے سے عدالت سے ریلیف نہ ملنے پرمسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے. سابق وزیر اعظم کے خاندانی ذرائع کے مطابق اگرعدالت سےمیاں نوازشریف کوضمانت میں توسیع نہ ملی توعدالت کے فیصلےکااحترام کیاجائیگا اورمیاں نواز شریف پاکستان واپس آجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ضمانت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے بعد شریف خاندان کے مابین اس حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی. خاندان کے افراد کے درمیان باہمی مشاورت سے یہ طے پایا کہ پنجاب حکومت کے فیصلے کے بعد عدالت سے رجوع کیا جائے گا اور تمام حقائق عدالت کے روبرو بیان کئے جائیں گے تاہم اگر عدالت نے ضمانت میں توسیع نہ دی تو عدالت کے فیصلہ کا احترام کیا جائے گا اور نواز شریف وطن واپس لوٹ آئیں گے.ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ضمانت منسوخ کیے جانے کے بعد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی بیماری کو سیاست کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، اسی لیے انہوں نے عدالت سے اس حوالے سے ریلیف نہ ملنے پر وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے. اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے ائیرایمبولینس کا انتظام کیا جائے گا، جبکہ ممکنہ طور پر ان کے ہمراہ غیر ملکی ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ بھی پاکستان آ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ میاں نواز شریف گزشتہ 3 ماہ سے زائد عرصے سے علاج کیلئے لندن میں مقیم ہیں جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے اورسابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پرپنجاب حکومت نے نواز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے وفاق کو خط لکھ چکی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے کہا تھا کہ نواز شریف کیخلاف متعلقہ عدالت اور ٹرائل کورٹ میں وفاق جائیگا، وفاق کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، کارروائی کیلئے وہ اقدام کرینگے۔ ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نواز شریف مفرور ڈکلیئر ہو چکے ہیں وہ واپس نہ آئے تو انہیں اشتہاری قرار دیا جائے گا۔ اس ھوالے سے پنجاب کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ میڈیکل بورڈ اور خصوصی کمیٹی کی طرف سے بارہا یاد دہانی کے باوجود نواز شریف کی مطلوبہ میڈیکل رپورٹس فراہم نہیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button