عدالت کا عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پیر کے روز سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے حکم دیا کہ عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں اور اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔
مزید برآں، عدالت نے اسی مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کر دیے اور کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
