عدم اعتماد:بیرونی ادائیگیاں،اصلاحات،کریڈٹ ریٹنگ آئی ایم ایف سےمعاملات متاثر ہونگے
موڈیز نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے پاکستان میں بیرونی ادائیگیوں میں مشکلات ،اصلاحات کا عمل متاثر ، کریڈٹ ریٹنگ منفی اور آئی ایم سے معاملات بھی متاثر ہونگے ۔
بین الاقوامی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کے مطابق اس وقت آئی جب پاکستان کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کاسامنا ہے۔ عدم اعتماد تحریک سے ٹیکس اصلاحات بھی متاثر ہوں گی۔ موڈیز نے رپورٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ غیریقینی کی صورتحال میں پاکستان آئی ایم ایف سے کیسے بات کرے گا ؟ دوسری جانب عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ رہا ہے۔ مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔
موڈیز کے مطابق موجودہ حالات میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر گھٹنا شروع ہوجائیں گے، زرمبادلہ ذخائر جو جولائی 2021 میں 18 ارب 90 کروڑ ڈالر تھے کم ہوکر فروری 2022 تک 14 ارب 90 کروڑ کی سطح پر باقی رہ چکے ہیں۔