عصرملک کا اہلیہ ملالہ یوسف زئی کے لیے رومانوی پیغام

شادی کے دو دن بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جنرل منیجر عصر ملک نے اہلیہ ملالہ یوسف زئی کے لیے رومانوی پیغام شیئر کرتے ہوئے نیک خواہشات پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عصیر ملک اور ملالہ یوسف زئی نے 9 نومبر کی شب کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
ان کی جانب سے شادی کے اعلان کے بعد دنیا بھر کے میڈیا میں ملالہ یوسف زئی کی شادی کی خبر شہ سرخیوں کے طور پر شائع ہوئی اور عالمی رہنماؤں، سیاستدانوں اور معروف شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اب شادی کے دو دن بعد عصر ملک نے اپنی ٹوئٹ میں اہلیہ ملالہ یوسف زئی کے لیے پیار بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے ان کے ساتھ کیک کاٹنے کی تصویر بھی شیئر کی۔
عصر ملک نے لکھا کہ ’ملالہ کی صورت میں انہیں سب سے بہترین دوست، خیال رکھنے والا شریک سفر، مہربان اور خوبصورت ساتھی ملا ہے‘۔
ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم نے اپنی جیت یعنی شادی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کیک بھی کاٹا۔