علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا فیڈریشن پر حملہ ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی نے کس حیثیت میں افغانستان سے مذاکرات کا عندیہ دیا ؟علی امین گنڈاپور کا بیان زہر قاتل ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا فیڈریشن پر حملہ ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا وزیر اعللیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا فیڈریشن پر حملہ ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا، وزیر اعلیٰ کے پی نے کس حیثیت میں افغانستان سے مذاکرات کا عندیہ دیا ؟علی امین گنڈا پور کا بیان زہر قاتل ہے۔
