عمرانڈو صحافی جمیل فاروقی 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمرانڈو صحافی اورسوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جمیل فاروقی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں عمرانڈو یوٹیوبر جمیل فاروقی کو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا اور سنایا۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم کے ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلےمیں کہا گیا کہ جمیل فاروقی کو اسلام آباد پولیس کےخلاف وی لاگ کرنے پر گرفتار کیا گیا،جمیل فاروقی نے اسلام آباد پولیس پر شہباز گِل کو ٹارچرکرنے کا الزام لگایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، اسلام آباد پولیس جمیل فاروقی کا موبائل اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرنا چاہتی ہے،جبکہ ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔ملزم کے وکیل نے کہا جمیل فاروقی نے اپنے ذرائع سے خبر دی، تفتیش کے لیے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسزکی برآمدگی ضروری ہے۔
ماڈل ایان علی نے شہباز گل کو مرد بننے کا مشورہ دے دیا
عدالت نے کہا کہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، 25 اگست کو ملزم کو میڈیکل رپورٹ کیساتھ پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ عمرانڈو یوٹیوبرجمیل فاروقی پر بغاوت کے مقدمہ میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے تشدد کے الزامات لگانے کا مقدمہ درج ہے، پولیس نے جمیل فاروقی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔