عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی

معروف اداکارہ کرن اشفاق نے پیپلپزارٹی کے فوکل پرسن حمزہ علی چودھری سے دوسری شادی کر لی، اداکارہ کے سابق شوہر عمران اشرف نے انسٹاگرام پر ان کی شادی کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جس میں وہاج علی کہتے ہیں کہ ’’بڑا ہی جان لیوا ہے صاحب، یہ اہم ہونے کا وہم ہونا‘‘عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد کی گئی جہاں قریبی دوستوں اور خاندان کو مدعو کیا گیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم دیوا میگزین کی جانب سے نکاح کے تقریب کی فوٹیج بھی شئیر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دلہن نے سفید رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہے، اس کے علاوہ کرن اشفاق اور حمزہ علی چوہدری کے نکاح کے بعد کی فوٹیج بھی شئیر کی گئی۔ایک اور فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن اشفاق نکاح نامے میں دستخط کرتے ہوئے آبدیدہ ہو رہی ہیں جبکہ ساتھ ہی ان کے والد بھی موجود ہیں، اسی دوران کرن اشفاق کی جانب سے مہندی کی تصاویر بھی شئیر کی گئی تھیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر دونوں کے ہاتھوں اور چہرے پر ہلدی لگی ہے، کرن اشفاق کے شوہر حمزہ چوہدری نے بھی اپنے انسٹاگرام سٹوری پر مہندی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ’الحمداللہ‘کرن اشفاق کی جانب سے دوسری شادی کے اعلان پر شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے، عروہ حسین نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ماشااللہ میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں، اللہ آپ دونوں کو بہت خوش رکھے آمین‘۔اس کے علاوہ اداکارہ ثنا فخر، نازش جہانگیر نے بھی کرن اشفاق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دوسری جانب معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نے سابقہ اہلیہ و اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کر دی ہے، سابقہ اہلیہ کی اچانک دوسری شادی پر عمران اشرف یوں تو خاموش ہیں لیکن اُنہوں نے اسی دوران اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں مبہم پوسٹ شیئر کی، عمران اشرف نے اپنے ٹی وی شو “مذاق رات” کا ایک ویڈیو کلپ انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کیا جس میں اداکار وہاج علی شاعری کر رہے ہیں، وہاج علی کہتے ہیں کہ ’’بڑا ہی جان لیوا ہے صاحب، یہ اہم ہونے کا وہم ہونا‘‘۔عمران اشرف کی یہ انسٹاگرام اسٹوری دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اُنہوں نے یہ شاعری اپنی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کے ردعمل میں پوسٹ کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اِن دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے۔2022، اکتوبر میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button