عمران جو مرضی کرے، الیکشن تب ہونگےجب ہم چاہیں گے

وفاقی وزیر اطلات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان جو مرضی کرے ،الیکشن کرانے کا آئینی اختیار اب ہمارا ہے، الیکشن اب تب ہوں جب ہم چاہیں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے 25مئی کو لانگ مارچ کے اعلان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے ایک ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان حکومت ميں تھے تو اليکشن کيوں نہيں کرائے، کرسی سے اترتے اسمبلی تحليل کرکے عوام ميں آتے،خونی مارچ کا اعلان کرکے آئيں گے تو ان کی بھول ہے کہ انہيں آنے ديا جائے گا، ہر وہ اقدام کيا جائے گا جس سے عوام کو ان کے شر سے بچايا جائے۔

انکا کہنا تھاہر آئينی طريقہ اپنائيں گے مگر مارچ خونی نہيں ہونے ديں گے، فوج کو بلانے کے ليے بھی مشاورت کريں گے،یہ پُرمن احتجاج نہیں خونی مارچ ہے، ان کا ارادہ ہی ملک میں افرا تفری پھیلانا ہے، لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے مشاورت کریں گے۔

Back to top button