عمران خان اب ایک بوجھ ہیں جسے کوئی نہیں اٹھا سکتا

رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اب ایک بوجھ ہیں جسے کوئی نہیں اٹھا سکتا. عوامی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم کا کہنا تھا کہ دوسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے اس شوکاز نوٹس کا جواب دیں جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے. مریم نواز نے اپنے ٹوئیٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے لکھا کہ آپ نے پورے پاکستان کو غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟ انہوں نے کہا کہ آپ ایک ایسا بوجھ بن چکے ہیں جسے اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔


ایک اور ٹوئیٹ میں عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے سے مریم نواز نے لکھا کہ عوامی نمائندوں کے سامنے دو راستے ہیں، پہلا یہ کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، دوسرا یہ کہ آپ کی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر رسوائی اور بدنامی کی تاریخ کا حصہ بن جائیں.

Back to top button