عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمےمیں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کردی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کےجج افضل مجوکا نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلےمیں عمران خان کےوکیل زاہد بشیر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عمران خان کےوکیل زاہد بشیر نےسماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتےہوئےکہاکہ سینئر کونسل لاہور میں دیگر کیسز میں مصروف ہیں اور سلمان صفدر آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کرتےہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آئینی حدود سے باہر نکل کر کھیلنے والےاداروں کو واپس آئینی حدود میں آنا ہوگا : بلاول بھٹو

Back to top button