عمران خان اپنی نا اہلیوں کا بوجھ میڈیا پر نہ ڈالیں

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی میڈیا پر تنقید پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران مافیا اپنی کرپشن، چوری، معیشت کی تباہی اور نااہلی کا بوجھ میڈیا پر نہیں ڈال سکتا، حکومت کا اپنا اسٹیٹ بینک آپ کی نالائقی، چوری اور نااہلی کی داستان سنا رہا ہے۔
جاری ایک بیان میں مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ گیس 250 فیصد اور بجلی 200 فیصد مہنگی ہو گئی، اگر میڈیا عوام کو یہ حقائق نہیں بتائے گا تو کیا بتائے گا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب کیا 18 ماہ میں 12 ہزار ارب کا تاریخی قرض میڈیا اور اپوزیشن نے لیا؟ ‎عمران صاحب کیا عوام کا کاروبار، روزگار، روٹی میڈیا اوراپوزیشن نےچرائی؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ
عمران صاحب حکومت کا ادارہ شماریات آپ کے اٹھارہ ماہ میں ترقی کی شرح 5.8 سے 1.9 فیصد اور مہنگائی کی شرح 3 سے 14 فیصد دکھا رہا ہے اس لئے اپنی نااہلی کا بوجھ میڈیا پر نہ ڈالیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ‎عمران صاحب جن کے گھر روٹی نہیں، آٹا نہیں، چینی نہیں، اُن کو میڈیا کیا بتائے گا؟ ‎عمران صاحب اٹھارہ ماہ میں جن کے روزگار ، کاروبار اور گھر چھن گئے اُن کو میڈیا کیا بتائے گا ؟ ان کا م،زید کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب 30 لاکھ لوگ جو اٹھارہ ماہ میں بےروزگار ہو گئے اُن کو میڈیا اوراپوزیشن کیا بتائے گی؟
دوسری طرف سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے معاشی بدحالی کا ذمہ دار حکومتی پالیسیوں کو قرار دے دیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ روپے کی ڈی ویلیوایشن سے بیرونی قرضوں میں 4ہزار ارب کا اضافہ ہوا، پشاور بی آر ٹی کی لاگت بھی 38ارب روپے بڑھ گئی حکومت نے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کر کے خود بحران پیدا کیا ہے۔۔ ڈی ویلیوایشن کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں کے باعث بیرونی قرضوں میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button