عمران خان اگرایک دن شفاہسپتال گزارلیں توکیاہوگا؟بیرسٹرگوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہناہے کہ عمران خان نے ہزار دن جیل میں گزارے، ایک دن شفا ہسپتال منتقل کردیں تو کیا ہوجائے گا؟
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آنکھ کے معاملے پر پوری جماعت اور پاکستان میں تشویش ہے۔ سپریم کورٹ 15 مرتبہ گئے، ہمیں کہا گیا کہ ہائی کورٹ چلے جائیں۔ ہائی کورٹ 20 دفعہ گئے، 21ویں بار تاریخ پڑ گئی اور آج آرڈر آگیا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ذاتی معالج اور خاندان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہو، یہ تو انسانی بنیادوں پر بھی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ آئے گا تو پڑھیں گے، جج صاحب نے جو سر سری حکم دیا وہ سنا۔ یہ نہیں سنا کہ یہ حکم دیا کہ فزیشن اور فیملی ممبر کی موجودگی ان کے ساتھ ہو۔ اگر یہ دونوں چیزیں نہ ہوں تو یہ نا مکمل ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی شفاہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کاحکم دیاہے۔
