عمران خان سے بشریٰ بی بی سے ملاقات کرادی گئی

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے علاج، بہتری کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت اپیلوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کا وقت ختم ہونے پر دونوں کو سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔
