عمران خان نااہلی کیس،درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

بانی تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے  خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت غیر کارروائی کے لیے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن کی الیکشن مقدمات میں مصروفیت کے باعث بانی پی ٹی آئی کیسز کی کاز لسٹ منسوخ  کی گئی۔ اس کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن  ہیں۔

Back to top button