عمران خان نے بطور وزیراعظم آخری حکم کس کو اور کیا کِیا؟

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم کا دفتر چھوڑنے سے پہلےاپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکا حکم دیا۔
پی ٹی آئی رہنماشہباز گِل نے بتایا کہ عمران خان نے اعظم خان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کوتبدیل کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،اعظم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کےافسرہیں۔

Back to top button