عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بیرونِ ملک سے آپریٹ کیا جا رہا ہے: رؤف حسن

ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ بیرون ملک سے آپریٹ کیا جا رہا ہے جب کہ ان کی سوشل میڈیا ٹیم کا سربراہ امریکہ میں ہوتا ہے۔

رؤف حسن کا کہنا ہے کہ انہیں تفتیش کرنی پڑے گی کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیخ مجیب الرحمٰن والی ویڈیو کس نے اپ لوڈ کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف  کے جن اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے شیخ مجیب الرحمٰن والی ویڈیو ری شیئر کی، انہوں نے یہ کام اپنی ذاتی حیثیت میں کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ویڈیو تحریک انصاف کے بیانیے کے مطابق نہ ہوئی تو ڈیلیٹ کردی جائے گی۔

Back to top button