عمران خان کو تمام سہولیات میسر،علیمہ خان کے الزامات بے بنیاد ہیں،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑکاکہناہے کہ جیل میں عمران خان کو تمام سہولیات میسر ہیں ۔علیمہ خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ علیمہ خان اور عمران خان کے اہلِ خانہ کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا میں جیل میں ناروا سلوک اور ناقص حالات سے متعلق جو بیانیہ پیش کیا جا رہا تھا، وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی جیل میں مبینہ بدسلوکی اور خراب حالات سے متعلق بیانیہ بے بنیاد ثابت ہوا ہے اور روزمرہ معمولات اور خوراک سے متعلق رپورٹ نے تمام ابہام دور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے روزمرہ معمولات اور خوراک کے منصوبے سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دیے ہیں۔ ان کے مطابق سابق وزیراعظم کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں اور انہیں دیگر قیدیوں کی نسبت زیادہ مراعات حاصل ہیں۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ حقائق سامنے آنے کے بعد منفی پروپیگنڈا دم توڑ چکا ہے۔

Back to top button