عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے : علیمہ خان

 

 

 

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے اور ہمیں معلوم نہیں وہ کس حال میں ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت عدالتی احکامات کو ماننے کو تیار نہیں،ہمارے پاس کوئی فورم موجود نہیں جہاں جاکر اپنا کیس رکھیں۔بشریٰ بی بی اور عمران خان کا کیس اس لیے نہیں لگارہے تاکہ ان کی ضمانت نہ ہو۔

علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے اور ہمیں معلوم نہیں وہ کس حال میں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر سعید غنی کا پرتپاک استقبال

علیمہ خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ کراچی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے سندھ حکومت راستے نہیں روک رہی، پنجاب میں عوامی مینڈیٹ والی حکومت نہیں اس لیے راستے روکے،سندھ حکومت سمجھدار ہے۔

Back to top button