عمران خان کی آنکھ متاثر،پی ٹی آئی کا قانونی کارروائی کااعلان

تحریک انصاف کے سیکرٹری  جنرل  سلمان اکرم  راجہ  نےکہا ہےکہ عمران خان کی صحت کے حوالےسےغفلت برتنےپرسابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفورانجم کیخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں   سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکہا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی واپس نہیں آئی اور صرف روشنی دیکھ سکتے ہیں،ڈاکٹرز سے کروایا جائےجن پراہل خانہ کو اعتماد ہو ۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ کئی ہفتوں تک نہیں بتایا گیا کہ عمران خان  کی آنکھ خراب ہو رہی ہے،عمران خان کا علاج شفاء میں ہوگا اور ان کے ذاتی معالج کی موجودگی میں ہوگا ۔

علیمہ خان نے کہا کہ آج دل ہل گیا ہم نے ڈھائی سال جیل میں بیٹھےشخص کے ساتھ اچھا نہیں کیا ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفورانجم کو تین ماہ سے بتایا جارہا تھا کہ آنکھ میں تکلیف ہے،عمران خان3ماہ سےکہتے رہےکہ مجھے نظر نہیں آرہا،  اس جیل میں عبدالغفور ہی نہیں بلکہ کیمروں سے سب دیکھ رہے ہیں،  یہ دو ہفتے سے دیکھ رہے تھےکہ عمران خان کی آنکھ دیکھنا بند ہوگئی، تین ماہ سے انہوں نے بتایا نہیں کہ ان کی آنکھ خراب ہوجائے گی۔

علیمہ خان کہنا تھا کہ اس وقت انصاف مل رہا ہوتا تو بانی عمران خان جیل میں نہ ہوتے   یہ سرکاری باتیں ہورہی ہیں کہ بنی گالہ شفٹ کیا جا رہا ہے سب جھوٹ ہے، عمران خان نے واضح کیا کہ میں ان کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

Back to top button