عمران خان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے : سہیل آفریدی

 

 

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے،موجودہ صورت حال میں ڈائیلاگ کی دعوت دینے سے ان کی نیت کا پتہ چلتا ہے۔

کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو لندن پلان کے تحت غیر قانونی طریقے سے ختم کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ جنگ صرف پی ٹی آئی کی نہیں سب کی جنگ ہے، حق اور سچ کا ساتھ دینے والے صحافیوں کو بھی نشانہ بنایاگیا،اس تحریک میں سب نے ہمارا ساتھ دینا ہے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے صوبے کے عوام پی ٹی آئی سے مطمئن ہیں تو تیسری بار مینڈیٹ دیا،یہ کہاں لکھا ہے ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ دوسرے صوبے میں سیاست نہیں کرسکتا،ہم نے صوبائی اسمبلی میں امن جرگہ کیا تھا جس میں تمام جماعتوں کو مدعو کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ امن جرگے کے 15 نکاتی ایجنڈے پر سب نے اتفاق کیا تھا،عمران خان کا پہلے دن سے موقف ہے آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں،اگر خیبرپختونخوا میں آپریشن ہوا تو کھلی بدمعاشی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ڈائیلاگ ہونے چاہئیں لیکن دیکھنا ہوگا سامنے والا کتنا بااختیار ہے،موجودہ صورت حال میں ڈائیلاگ کی دعوت دینے سے ان کی نیت کا پتہ چلتا ہے۔

سہیل آفریدی کو دورہ سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کی آزادی ہوگی : شرجیل میمن

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مجھے عمران خان نے سٹریٹ موومنٹ کی ہدایت کی ہے،مذاکرات اور مزاحمت کا مینڈیٹ محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے پاس ہے،ہمارا جھگڑا یہی ہےکہ کوئی اجازت نہیں مانگتا۔

 

 

Back to top button