عمران خان کے قریبی دوست راجہ بشارت کی رومانوی آڈیو لیک

پاکستانی میڈیا میں اس وقت آڈیو لیکس کا سیزن خوب آن ہے، حال ہی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی دوست اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی کسی خاتون سے بات چیت کی مبینہ آڈیو نے ان کے گھنائونے چہرے کو عوام کو سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔راجہ بشارت کی آڈیو میں وہ ایک خاتون سے بات کرتے سنائی دیتے ہیں، راجہ بشارت خاتون کو گھر لے کر دینے کا کہتے ہیں اور ساتھ ہی رات گزارنے کا بھی کہتے ہیں۔
آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ راجہ بشارت خاتون کو کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے، آپ بتائیں ، جس پر خاتون کہتی ہیں کہ کیا چاہتے ہو بتاؤ تمہاری محبت میں ذلیل و خوار تو اس طرح نہیں ہو سکتی، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ میں کل تمہیں گھر لے دیتا ہوں، جس پر خاتون کہتی ہیں کہ کہاں لے کر دو گے، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ اسلام آباد، لاہور جہاں کہو گی میں لے دیتا ہوں، خاتون نے پوچھا کہ لاہور تمہارا کون رشتے دار بیٹھا ہوا ہے، میرا تو کوئی نہیں بیٹھا ہوا، راجہ بشارت نے کہا کہ تم کیا بات کر رہی ہو، خاتون نے کہا پھر کیا ہوگا۔
خاتون کہتی ہیں کہ راجہ بشارت لاہور کی خواہش تو تم چھوڑ ہی دو، تم جھوٹ بولتے ہو، لاہور کی خواہش مرنے کے بعد ہی پوری ہوگی، یہ سوچنا چھوڑ دو، یہ اپنے آپ کو ایویں فضول کا ہی تسلی دینا چھوڑو، اگلی بات کرو، خاتون راجہ بشارت کو "جان من” کہہ کر پکارتی ہیں، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ انگلی میں پین ہے، نیک میں درد ہے، جس پر خاتون کہتی ہیں کہ کم ایسے کام کرو، کم کمائیاں کرو، کروڑوں کا کاروبار کر کے ایسا ہی ہوتا ہے، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ ابھی طبیعت خراب ہوئی، کل بھی سارا دن ایسا ہوا، ٹانگیں لڑکھڑاتی تھیں جس پر خاتون نے کہا کہ کیا کیا تم نے، ٹیلیفون ٹانگوں سے نہیں ہوتے، اگر ٹانگیں لڑکھڑا رہی تھیں تو کم از کم بات تو ہو سکتی تھی،میسج کا جواب بھی دیا جا سکتا تھا،؟
میں تمہاری گرل فرینڈ نہیں، پوری برادری کو پتہ ہے، اب ناصر نے تم کو منع کیا ہے تو مجھے بات کرنی پڑے گی، تماش بینیاں ختم کرو، ساری برادری کو یہ بھی پتہ ہے کہ تم نے میرے ساتھ کیا کیا ہے، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ کیا وجہ ہو سکتی ہے، جس پر خاتون نے کہا کہ جس طرح تم کہتے ہیں کہ سریاں دیکھیں ،پائے دیکھے، مطلب جادو یا کچھ ہوا، ایک بار چیخیں مار لو، ٹانگوں کا درد ختم کر کے کام کی بات بھی کر لو، چیخ مارو میں نے اعتراض نہیں کیا، مجھے بات کا جواب دو، جوپوچھی، پہلے اس بات کا جواب دو، وہ زیادہ ضروری ہے۔
راجہ بشارت نے کہا کہ میں جا رہا ہوں، خاتون نے کہا کہ خدا حافظ ، راجہ بشارت آگے بات بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ خواب سنا رہا ہوں، آگے گلی سے یوسف رضا گیلانی آ رہا ہے، وہ سوٹڈ بوٹڈ ہے ، سیدھا ایک آگے جہاز کھڑا ہے، اس میں کافی لوگ ہیں، بورڈنگ ہوئی یہ آگے گیا تو میں بھی پیچھے گیا، آگے سارے واقف بیٹھے ہیں، سارے ایڈجسٹ ہونے کی بات کر رہے ہیں، ساتھ ہی کوئی بندہ ٹکٹ کا کہتا ہے تولوگ کہتے ہیں کہ ٹکٹ کیا دیکھنا ، سارے چڑھ گئے، جہاز نے پرواز لے لی ایک بندہ بولتا ہے کہ اگر یہ یہاں سے گر گیا، پھر سارے نیچے دیکھنے لگ جاتے ہیں، ایک بندہ کہتا ہے کہ انسان بن، اسکے بعد آنکھ کھل جاتی ہے، خاتون کہتی ہے کہ اللہ تمہیں موقع دے رہا ہے کہ زیادہ اونچا نہ اڑو اوقات میں رہو، اب ہو گئی ناں ایک منٹ کی بات،
خاتون کہتی ہیں کہ شاباش اب بتاؤ، جلدی سے بتاؤ، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ میں کیا بتاؤں، خاتون کہتی ہیں بتاؤ، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ تم آؤ، میں بھی تمہارے ساتھ ہوں، خاتون کہتی ہیں کہ پھر، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ اچھا بس، خاتون کہتی ہیں کہ اسکا کیا مطلب ہے، میں کمٹمنٹ پر کھڑی ہوں، تم بار بار سٹیٹمنٹ بدلو تو بندہ کیا کرے، جس پر راجہ بشارت نے کہا کہ میں تو اتنے ہی دنوں سے ایک ہی بات کر رہا ہوں، خاتون نے کہا کہ تم بالکل جھوٹ بول رہے ہو، دو ماہ پہلے کرائے کا گھر ڈھونڈنے کا کہا، کس حد تک جھوٹ بولا،ایگری منٹ بھی جعلی، تم دو منٹ سے پہلے مکرتے ہو۔ راجہ بشارت خاموش ہو جاتے ہیں تو خاتون پھر بولتی ہے، جس پر راجہ بشارت کہتے ہیں کہ کیا گارنٹی چاہتی ہو، خاتون کہتی ہے کہ بندے بٹھاؤ چار، تم تو دو منٹ سے پہلے ہی مکرتے ہو۔
