عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری

عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں عمران خان کی طرف سے عزیز بھنڈاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور اور 89 میانوالی سے انتخاب کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ دونوں جگہ جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے میں توشہ خانہ کا الزام ایک جیسا ہے۔ این اے 122 میں تائید کنندہ کے حلقے سے نہ ہونے کا الزام لگایا گیا۔ قانون کے مطابق 2 سال سزا پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے جا سکتے ہیں۔
