عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی پر ہنگامی لینڈنگ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی کے باعث ڈی آئی خان میں ہنگامی لینڈنگ کی،
ذرائع کے مطابق عمران خان ڈیرہ اسماعیل خان سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد واپس جارہے ہیں کہ اڈیالہ گاؤں کے قریب ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی ہوئی، جس کے بعد پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری لینڈنگ کی۔
بعدازاں انجبئیرز نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی دور کردی اور ہیلی کاپٹر کو اڈیالہ گاؤں سے قاسم ائیربیس پہنچا دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر صبح نور خان ائیربیس پہنچا دیا جائے گا۔
ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے بعد عمران خان زمینی راستے کے ذریعے ڈیرہ اسماعیل خان سے سیکیورٹی قافلے اور رہنماؤں کے ساتھ بنی گالہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
