عمران نیازی بھیانک سازشمیں مصروف، جواب دینا ہوگا
قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی شکست ماننے کے بجائے بھیانک سازش کرنے میں مصروف ہے، قوم کو اکسا رہے ہیں ، انہیں شکست کھانے کے بعد اس کا جواب دینا ہوگا، غداری کا کیس بننا ہے تو وہ تم پر بننا ہے۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کو آئین کے مطابق دفن کیا جاسکے، عمران خان آپ آئین و قانون کے خلاف راستہ اپنارہے ہیں، اذاد قوم کی طرح زندہ رہنا ہے تو ہمیں کشکول کو توڑنا ہوگا، ہمیشہ کہا خود انحصاری نہیں ہوگی تو آزادی نہیں ہوگی، ہ عمران خان اپنے طرز عمل اور دھمکیوں اور اپنے حواریوں کو اکسا رہے ہیں، عمران خان کو تحریک عدم اعتماد میں شکست کے بعد دھمکیوں کا جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے احترام کیا جانا چاہیے، امید ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے مطابق ووٹ کا حق دیا جائے گا۔
شہباز شریف نے اپنے بیان کی وضاحت کی کہ بھکاری اپنی مرضی نہیں چلاسکتے یہ بات پہلے بھی کئی بار کرچکا ہوں، میرے بیان کا تعلق مشرق سے ہے نہ مغرب سے، کوئی قوم معاشی طور پر آزاد نہیں اس کی آزادی کوئی معنی نہیں رکھتی، عمران خان جو بھی باتیں کرتے ہیں ہمیں کوئی سروکار نہیں ہے۔