عمران کو گرفتار کیا جائیگا یا نہیں، رانا ثنا نے اپنی خواہش بتا دی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا، اگر عمران خان کو تین دن جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل آئے گی، آپ دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے، پھر قوم کو یہ خوشی ملے گی۔

لاہور ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ملک میں اس وقت ایک اتحادی حکومت ہے، اس قسم کے فیصلے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے بغیر نہیں کیے جا سکتے، ادارے ہمارے ساتھ نہیں، بلکہ پاکستان کے ساتھ ہونے چاہئیں، ہم جتنا زور لگا رہے ہیں وہ کم ہے اور ادارے جتنی مدد کر رہے ہیں وہ کم ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ہے انہیں چاہیے پہلے اس پر ووٹنگ کرائیں پھر اجلاس بلائیں، شیریں مزاری کی گرفتاری میں حکومت کا یا کسی اور کا کوئی عمل دخل نہیں، متعلقہ ادارے نے قانون کے مطابق انکی گرفتاری کی۔

Back to top button