عمران کا توہین عدالت کیس میں معافی مانگنے سے انکار

توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے الفاظ واپس لینے کی پیشکش کر دی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرادیا۔

عمران خان نے اپنے جواب میں الفاظ واپس لینے کا کہا ہے۔ جواب میں ان کا کہنا ہے کہ الفاظ غیر مناسب تھے تو واپس لینے کیلئے تیار ہوں۔

جواب میں انکاکہنا تھا عدالت تقریر کاسیاق و سباق کے ساتھ جائزہ لے، پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے، ججز کے احساسات کو مجروح کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے استدعا کی ہے کہ توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت پرعمران خان کو کل ذاتی طور پر طلب کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لےکر دھمکی بھی دی تھی۔

انہوں نے کہا تھاآئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے، تم پر کیس کریں گے اور مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نے نہیں چھوڑنا، کیس کرنا ہے تم پر بھی، مجسٹریٹ کو پتہ تھا کہ شہباز پر تشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دے دیا۔

Back to top button