عمر ایوب نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا دعویٰ کردیا

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے دعویٰ کیاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے  غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کے مطابق رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے خیبرپختونخوا ہاؤس کی حدود کی خلاف ورزی کرتےہوئے ایک غی قانونی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین خان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

عمر ایوب کاکہنا ہےکہ وزیر اعلیٰ علی امین خان ’ریاست‘ کا حصہ ہیں، جیسا کہ آئین میں بیان کیاگیا ہے۔رینجرز،پولیس اور مسلح افواج ’ریاست‘ کےادارے ہیں، کیا پاکستان میں مارشل لا لگا ہوا ہے؟ان کاکہنا ہےکہ یہ کارروائی اس فارم 47 حکومت کےلیے موت کی گھنٹی ہوگی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے قافلے کے ہمراہ اسلام آباد پہنچنے تھے اور خیبرپختونخوا ہاؤس چلےگئے تھے جہاں سے گرفتاری عمل میں لائی گئی،تاہم سرکاری ذرائع گرفتاری کی تردید کررہےہیں۔

قبل ازیں اسلام آباد کی عدالت نے وزیر اعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 12 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دیا تھا۔

وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات

Back to top button