عمر شریف ذہنی بیماری کا شکار ، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

پاکستان کے نامور کامیڈین عمر شریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔عمر شریف کی یہ تصویر ان کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گی تھی، جس کے کیپشن میں لکھا ہوا تھا کہ ‘اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھا کریں۔
تصویر میں عمر شریف کو وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے ان کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے اور وہ کافی کمزور نظر آرہے ہیں۔عمر شریف کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔زکیہ نامی صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ عمر شریف صاحب کی تصویر ہے، مسکراہٹیں بکھیرنے والے، مستی مذاق میں ہزاروں نصیحتیں کر جانے والے، جن کو دیکھ کر ہی مسکان لبوں پر دوڑے چلی آتی تھی، میں کبھی انہیں ایسا نہیں دیکھنا چاہتی تھی، اللہ انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔
یہ عمر شریف صاحب کی تصویر ہے مسکراہٹیں بکھیرنے والے مستی مذاق میں ہزاروں نصیحتیں کر جانے والے۔۔جنکو دکھ کر ہے مسکان لبوں پر دوڑے چلی آتی تھی۔۔میں کبھی انکو ایسا نہیں دیکھنا چاہتی تھی اللّٰہ انہیں صحتِ کاملہ عطا کرے۔آمین#umershareef pic.twitter.com/TBCzAlAIR1
— Zakia Nayyar Zaki. (@NayyarZakia) August 31, 2021
حمزہ اعوان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘لیجنڈ عمر شریف کی یہ تصویر دیکھی، ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں، انہوں نے ہمیں بہت مسکراہٹیں دی ہیں۔ٹی وی شو میزبان کرن ناز نے لکھا کہ ‘یہ لیجنڈ آرٹسٹ عمر شریف کی حالیہ تصویر ہے، ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔احمر نامی صارف نے لکھا کہ عمر شریف آج کل کافی بیمار ہیں۔
Just came across of this picture of living legend Umer Sharif, please everyone pray for his health bohot khushiya aur muskurahatain di hain in hon ne. ❤#umershareef #umarshareef #livinglegend #umersharif pic.twitter.com/MToTpQabld
— Malik Humza Awan (@hmzspeaks) August 31, 2021
مذکورہ ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے صحافی عامر متین نے کہا کہ ‘کیا حکومت میں سے کوئی ان کی طرف دیکھے گا؟ وہ ایک لیجنڈ ہیں اور ہمارے ملک میں ان کی کمی ہے تاہم یہ عمر شریف کی حالیہ تصویر ہے یا نہیں اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی تاہم کچھ شوبز سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی ہےجہاں مداحوں کی بڑی تعداد عمر شریف کی صحت کے حوالے سے پریشان ہے وہیں کچھ کا دعویٰ ہے کہ عمر شریف بالکل ٹھیک ہیں۔
Will somebody from the Govt check on him. He is a legend and we are short of them in this country. Don’t know who to ask. https://t.co/o2Q6zpZHYX
— Amir Mateen (@AmirMateen2) August 31, 2021
اب تک عمر شریف کی جانب سے ان کی صحت سے متعلق وائرل ہونے والی اس تصویر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ عمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا اور 1980 میں پہلی مرتبہ آڈیو کیسٹ پر اپنے ڈرامے ریلیز کیے تھے۔عمر شریف ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں انہوں نے اسٹیج و تھیٹر نہ صرف ملک میں بلکہ بیرونِ ملک بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔
