عوام اپنے ووٹ سے ظالم، چور، عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام اپنے ووٹ ذریعے ظالم، چور اور عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں۔
اپنی ٹویٹ میں ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بزرگ، بھائی، بیٹے سب گھروں سے نکلیں، اور اپنے ووٹ سے ظالم چور عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آپ کا ایک ووٹ عوام کو مزید مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی سے بچا سکتا ہے، پورے پاکستان کو بتادو کہ ڈسکہ ووٹ چوروں کو کیسے سزا دیتا ہے۔
ڈسکہ کی میری مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بزرگ، بھائی، بیٹے سب گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ سے ظالم، چور، عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں۔آپ کا ایک ووٹ عوام کو مزید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے بچا سکتا ہے۔ شیرو! پورے پاکستان کو بتا دو کہ ڈسکہ ووٹ چوروں کو کیسے سزا دیتا ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 10, 2021
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، حلقہ میں پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ ہے جب کہ تحریک لبیک کے امیدوار خلیل سندھو بھی انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
