عورتیں ورغلانے والے خلیل قمر نے لڑکیوں کو ‘دستیاب’ قرار دے دیا


ماضی قریب میں ایک خاتون کے ساتھ اپنی قابل اعتراض آڈیو کال لیک ہو جانے کے بعد خاموشی اختیار کر لینے والے ٹھرکی لکھاری خلیل الرحمان قمر نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ایک تازہ بھاشن دیا ہے اور کہا ہے کہ لڑکے اور لڑکی میں کبھی دوستی نہیں ہو سکتی اور بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کا ناٹک دنیا کا سفید جھوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب گرل فرینڈ کے نام پر لڑکیاں ہر وقت میسر کیں جبکہ پچھلے زمانے میں تو لڑکی ہی دستیاب نہیں ہوتی تھی۔
تاہم ناقدین کا خیال ہے کہ خلیل الرحمن قمر نے یہ بیان اپنے ذاتی تجربے کی بنا پر داغا ہے اسلیے ان سے اتفاق نہیں کیا جا سکتا۔ خلیل کو اکثرخواتین سے متعلق سخت بیانات کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہتا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ سخت لہجے میں بات کرنے سے نہیں کتراتے۔ یاد رہے کہ ان کے کامیاب ترین ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو، کا دو ٹکے کی عورت والا ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا لیکن خواتین نے اسے سخت ناپسند کیا تھا۔ اب ایک انٹرویو میں انہوں نے خواتین بارے دوبارہ قابل اعتراض گفتگو کر کے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ خلیل قمر نے انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں اور اپنے مستقبل سے متعلق بھی باتیں کیں اور خواتین ڈراما سازوں کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ساس، بہو اور نند کی لڑائیوں کے جتنے بھی ڈرامے بن رہے ہیں، ان میں سے 99 فیصد سے زائد ڈرامے خواتین ڈراما ساز لکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ خواتین ڈراما ساز ہی دراصل خواتین کے کرداروں کو بدنام کر رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں ناجائز تعلقات پر ڈرامے نہیں بن رہے، ایک وقت تھا جب اس موضوع پر لکھنے کا ٹرینڈ سامنے آیا تو اس پر ڈھیروں ڈرامے بنے۔
خلیل الرحمان قمر مزید کہا کہ وہ سرعام کہہ رہے ہیں کہ لڑکے اور لڑکی میں کوئی دوستی نہیں ہوتی، اور بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کا ناٹک سفید دنیا کا سفید جھوٹ ہے۔خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کے نام پر لڑکی ہر وقت دستیاب ہوچکی ہے، کسی زمانے میں لڑکی دستیاب نہیں ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکوں کی دوستی کی وجہ سے ہی آج عشق سستا ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لڑکیاں بوائے فرینڈز اور گرل فرینڈز کے رشتے میں رہتی ہیں وہ 35 سے 40 سال کی عمر میں دیواروں سے ٹکریں مارتی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں خلیل نے کہا کہ جو لڑکی کرکٹر بابر اعظم پر الزامات لگا رہی ہے، وہ اس کے ساتھ 10 سال تک تعلقات میں رہی اور اب وہ الزامات لگا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں بابر اعظم پر الزامات لگانے والی لڑکی جھوٹی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک ٹی وی چینل سے ان کے مذاکرات چل رہے ہیں اور وہ ممکنہ طور پر سیاسی اینکر کے طور پر اسکرین پر دکھائی دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہیں سیاست میں آنے یا نہ آنے کا ابھی کوئی علم نہیں، تاہم ذاتی طور پر وہ عمران خان کو پسند کرتے ہیں۔
خلیل الرحمٰن قمر کا انٹرویو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے و تنقید کی جا رہی ہے، تاہم بعض لوگ ان کی باتوں کو درست بھی کہہ رہے ہیں۔
ماضی میں خلیل قمر کو معروف سماجی کارکن ماروی سرمد کو ٹی وی پروگرام میں گالیاں دینے سمیت خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم کچھ ماہ پہلے ایک خاتون کے ساتھ اپنی قابل اعتراض آڈیو کال لیک ہونے کے بعد خلیل قمر شدید عوامی تنقید کی زد میں آئے۔ سامنے آنے والی گفتگو اور واٹس ایپ چیٹ میں ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شادی شدہ بے روزگار خاتون کو نوکری دلوانے کے عوض خود کو جنسی تسکین پہنچانے کا مطالبہ کرتے پائے گئے۔ خاتون نے نوکری مانگنے کے لیے رابطہ کیا تو خلیل قمر نے اسے اپنے فلیٹ پر آنے کی دعوت دے ڈالی۔ لڑکی کے انکار پر خلیل قمر نے اسے ڈائیلاگ بازی کے ذریعے بہلانے پھسلانے کی سر توڑ کوشش کی۔ دونوں کے مابین واٹس ایپ پیغامات کے سکرین شاٹس کے مطابق خاتون نے خلیل الرحمان قمر کو لکھا کہ انھوں نے اپنے شوہر کے علاوہ کبھی کسی سے جنسی تعلقات نہیں بنائے اور یہ کہ انھیں ایسا تعلق بنانے سے ڈر لگتا ہے۔ اس پر خلیل قمر نے جواب میں خاتون کو لکھا کہ تم مجھے بھی اپنا شوہر ہی سمجھو۔ خلیل نے لکھا کہ ڈرو مت، میری جان۔ تمہیں میری قسم ہمیں۔ اب ہمیں ہمیشہ ملتے رہنا ہے چنانچہ میرے ساتھ وقت گزارنے کی عادت ڈالو۔ لڑکی کی طرف سے آئیں بائیں شائیں کے جواب میں خلیل قمر نے لکھا کہ اگر تو تم مجھے تسکین پہنچا سکتی ہو تو ملنے آ جاؤ ورنہ ضرورت نہیں۔
بعد ازاں خاتون کے مقررہ وقت پر طے کردہ مقام پر نہ پہنچنے پر خلیل الرحمان قمر واٹس ایپ پر وائس میسیجز میں آپے سے باہر ہو گئے اور خاتون کو گالیاں دے ڈالیں۔ تاہم اپنے نہ آنے کی وضاحت دیتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر کو شک ہو گیا تھا اور وہ بھی ان کے ساتھ ہی آنا چاہتے تھے لہٰذا پروگرام کینسل کرنا پڑا۔خاتون کی وضاحت اور معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنے پر خلیل الرحمان قمر نے دوبارہ ٹھرک بھری باتوں کے ذریعے اسے رام کرنے کی کوشش شروع کر دی۔ انہوں نے دوبارہ خاتون سے ملاقات کا منصوبہ بناتے ہوئے اسے واٹس اپ پیغام بھیجا کہ تم اوبر لیکر لیک ویو سٹی پہنچ جانا۔ میرا اسسٹنٹ تمہیں وصول کرلے گا اور اوبر والے کو پیسے بھی دے دے گا۔ تاہم خلیل قمر کے عزائم بھانپتے ہوئے خاتون نے ملاقات کیلئے جانے کی بجائے ڈرامہ نویس کی ریکارڈ کردہ گفتگو اور واٹس ایپ چیٹ پبلک کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button