عید الاضحی سے قبل ہی مہنگائی نے زور پکڑ لیا

عید الاضحی سے قبل ہی مہنگائی نے زور پکڑ لیا۔ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 30 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کےمطابق رواں ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی ہوئیں اور 8 کے دام کم ہوئے ۔ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی 23 اعشاریہ 03 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ حکومت کا دعوٰی ہے کہ مہنگائی کی شرح گیارہ فیصد پر ہے۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی۔ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 20 روپے 52 پیسے مہنگے ہوگئے،رواں ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 41 پیسے کا اضافہ،ایک ہفتے میں دال چنا 19 روپے 72 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 162 روپے 29 پیسے مہنگا،انڈے فی درجن 8 روپے 83 پیسے مہنگے ہو گئے، بیف کی فی کلو قیمت 14 روپے 29 پیسے بڑھ گئ۔کیلے فی درجن 4 روپے 98 پیسے مہنگے ہوگئے۔
بجلی،سگریٹ ،دال ماش،آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں،۔پیاز فی کلو 6 روپے 7 پیسے سستے ہوئے، لہسن کی فی کلو قیمت 6 روپے 31 پیسے کی کمی،آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 94 پیسے سستا ہوا،۔چینی کی فی کو قیمت میں 3 پیسے کی معمولی کمی۔تازہ دودھ ،دہی،آئل گھی سمیت 24 کے اشیاء کے دام مستحکم بھی رہے،
