محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز بارش کی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18 جون کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کے امکانات ہیں۔16سے18جون کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔18سے22جون تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے امکانات ہیں ۔

ترجمان کے مطابق 20سے22جون کے دوران جنوبی پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔بہاولپور،بہاولنگر ڈیرہ غازی خان ملتان خانیوال ساہیوال لودھراں مظفرگڑھ رحیم یار خان اور راجن پور میں بارشوں کے امکانات ہیں۔راولپنڈی ،مری ،گلیات،اٹک چکوال جہلم اور منڈی بہاوالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔گجرات،گجرانوالہ ،حافظ آباد،سیالکوٹ،نارووال،خوشاب،سرگودھا اور میانوالی میں بارش کے امکانات ہیں ۔

لاہور ،قصور ،اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔

Back to top button