عید کے بعد ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے عید کے بعد ریسٹورنٹس اور ستمبر کے پہلے ہفتے شادی ہال ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ شادی ہالز ستمبر کے پہلے ہفتے کھولنے کی اجازت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شادی ہالز مالکان سے یکم ستمبر کو کھولنے پر اتفاق ہوا تھا، اسلم اقبال نے مزید کہا کہ عید کے بعد ریسٹورنٹس کھولنے جارہے ہیں۔
عید تک ایس اوپیز بنا کر وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے۔اانہوں نے کہا کہ جیسے جیسے کورونا کیسز نیچے آئیں گے ویسے ویسے سیکٹرز کھولے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے وفاق اور دیگر صوبوں کو ساتھ ملا کر فیصلے کرتی ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، 2 لاکھ 10ہزار468کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 51ہزار 283کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18ہزار331ٹیسٹ کیے جن میں 1332 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید 38کورونا مریض انتقال کر گئے۔ ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افرادکی تعداد 5 ہزار 677 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 6676، پنجاب کی7435، کے پی کے کی1307، اسلام آباد کے 2527، بلوچستان کی135، گلگت بلتستان کے 60 اور آزاد کشمیر کے 191 ٹیسٹ شامل ہیں۔
ملک کے مختلف حصوں میں 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کےلیے مختص کیے گئے ہیں255 مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 428 ہے۔ ملک کے 733 اسپتالوں میں 2394 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button