غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر اتفاق

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف ناتھن پورٹر کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام شروع کرنے کےلیے تیار ہے۔ آئی ایم ایف کے قرض پروگرام میں رہ کر معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ جب کہ آئی ایم ایف کے چیف ناتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے اور پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔ سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی میدان میں چیلنجز ہوئے اور معاشی استحکام بھی سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کےلیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مذاکرات میں فریقین نے نئے قرض پروگرام اور بجٹ کیلئے آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام میں اقتصادی اصلاحات جاری رکھنے اور غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر بھی اتفاق کیا۔ وزارت خزانہ نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ مالی سال کے دوران حکومت اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لے گی۔
آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کےلیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ آئی ایم ایف جو تجاویز دے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے اور پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔
