غزہ پر اسرائیلی بمباری نہ رک سکی،مزید 215فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری نہ رک سکی،24گھنٹوں کے دوران 215فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے پناہ گزین اسکول کا محاصرہ کرلیا، گولہ باری اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں میں مزید 215 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 7 اکتوبر سے فلسطینی شہدا کی تعداد 26 ہزار 637 ہوگئی جبکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 65 ہزار 387 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
