غلطی سے سرحد پار کرنے والی دونوں بہنیں واپس آزاد کشمیر پہنچ گئیں

غلطی سے سرحد پار کرنے والی دونوں بہنیں پاکستان پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور کی 2 بہنوں نے غلطی سے ایل اوسی پار کرلی تھی۔ بھارتی فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے دونوں کشمیری بہنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ ثناء زبیر اور لائبہ زبیر کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقت عباس پور سے ہے۔
گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ غلطی سے سرحد پار کرنے والی دونوں بہنیں کل واپس آجائیں گی، ثناء زبیر اور لائبہ زبیر اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں، اب اس معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے بتایا گیا ہے کہ غلطی سے سرحد پار کرنے والی بہنیں واپس آزاد کشمیر پہنچ گئی ہیں۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے دونوں بہنوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button