غیر قانونی اراضی کیس؛ 11اگست کومریم نواز کی نیب میں طلبی

نیب نے مریم نواز کو غیر قانونی اراضی کیس میں 11 اگست کو طلب کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کو 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، مریم نواز کو 200کنال اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق ڈی ای او نور امین گل اور احد چیمہ سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، 2014 میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 200 ایکڑ زمین منتقل کی گئی، 100 کنال زمین شہباز شریف اور 100 کنال زمین نواز شریف کے نام منتقل کی گئی جب کہ زمین منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لئے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور سابق ڈی سی او لاہور نور امین مینگل سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
نیب ذرائع کے مطابق جاتی امرا اراضی کیس میں 11اگست کو نیب کے روبرو پیشی پر مریم نوازکے لئے سوالنامہ تیار کرلیا گیا ہے نیب کے مطابق سوالنامے میں موضع جات کے حوالے سے زمین کی خریدوفروخت کی تمام تفصیلات، زمین کی خریداری کے لیے فنڈز کب اور کہاں سے آئےاور مذکورہ اراضی کی خریداری کے لیے ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کی تفصیلات شامل ہیں۔ سوالنامے کے تحت مزید پوچھا جائے گا کہ اراضی میں سے اگر کوئی حصہ فروخت کیا گیا ہے تو تفصیلات فراہم کریں۔ مذکورہ اراضی ایگریکلچر یا کمرشل استعمال میں آئی تمام تفصیلات فراہم کریں۔۔سوالنامہ
واضح رہے کہ آج احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button