غیرملکی ایجنٹ عمران سے کشمیر کا سودا کروایا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیرملکی ایجنٹ عمران سے کشمیر کا سودا کروایا گیا، ابھی مزیدان فنشڈ ٹاسک ہیں، کیونکہ فارن ایجنٹ کے مقاصد تو کچھ اور تھے، ملک کو چار ٹکڑوں میں تقسیم کرنا تھا وہ نہیں ہوا، ملک کو سری لنکا بنانا تھا وہ تو ہوا نہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ابھی تو اور ہیرے کی انگوٹھیاں لینی تھیں، ملکی معیشت کو مزید تباہ کرنا تھا ابھی تو وہ ان فنشڈ ٹاسک موجود تھا، اقتدار گیا تو ملک کے ساتھ دشمنی شروع ہو چکی ہے،فتنہ اور ایک جھوٹا انسان جس کو یہ یقین ہے اور جس کی یہ چال ہے کہ جتنا جھوٹ بولو اتنا سچ لگے گا، جھوٹ بول بول کراس نے ہمیں تھکا دیا لیکن وہ نہیں تھکا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سمجھ لیا ہے کہ جتنے لوگ میری بات سنتے ہیں، وہ بے وقوف ہیں، یہ کھیل کھیل کو لوگوں کو بے وقوف بناتا ہے، یہ چالیں چل کر لوگوں کو بے وقوف بناتا ہے یہ جھوٹا، منافق، فارن ایجنٹ شخص جس نے پورے ملک میں چار سال معیشت، روزگار، کشمیر اور خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیلا، 2018 میں بھی آر ٹی ایس بیٹھا کر ہارس ٹریڈنگ کی گئی، ملک کا معاشرہ تباہ کردیا، اس نے پوری دنیا میں ملک کو رسوا کیا، آج جب اقتدار ختم ہوگیا تو اس وقت پوری 22 کروڑ عوام اور ایٹمی قوت والے ملک کو پوری دنیا میں وہ فتنہ، جھوٹا شخص اور چال باز کیا پیغام دے رہا ہے کہ پورا غلام ہے۔
مریم اورنگزیب نے عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق مبینہ آڈیو لیکس سے متعلق کہا ایک اور آڈیو اور ایک اور تھپڑ، صرف محسوس ہونے کی بات ہے، جس شخص کے اندر شرم اور احساس نہ ہو کہ اس کے منہ سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ کس طرح ملکی مفاد اور ملک کی سلامتی اور ملک کی عزت پر حرف آتاہے لیکن اس کو سروکار نہیں،ابھی مزید ‘ان فنشڈ ٹاسک’ ہیں کیونکہ فارن ایجنٹ کے مقاصد تو کچھ اورتھے، ملک کو چار ٹکڑوں میں تقسیم کرنا تھا وہ نہیں ہوا، ملک کو سری لنکا بنانا تھا وہ تو ہوا نہیں، کشمیر کا جو سودا کیا تھا وہ توابھی مکمل نہیں ہوا، ابھی تواورہیرے کی انگوٹھیاں لینی تھیں، ملکی معیشت کو مزید تباہ کرنا تھا ابھی تو وہ ان فنشڈ ٹاسک موجود تھا، اقتدار گیا تو ملک کے ساتھ دشمنی شروع ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہاہم پہلے بھی کہتے تھے کہ ان چیزوں کا ماسٹر مائنڈ عمران خان خود ہے، کمرے کے اندر سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے، کمرے کے بعد حقیقی آزادی اور امریکی سازش ہو گئی،ان لوگوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے جو عمران خان کی بات سنتے ہیں، آپ کو اپنی سوچ اور حقوق کا اختیار ہے لیکن یہ سوالات آپ خود پوچھیں کہ آڈیو لیکس کے حقائق کیا کہتے ہیں؟ آج تک جتنی آڈیو لیکس آئی ہیں ان میں سے کسی آڈیو سے انکار نہیں کیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے چیئرمین کو بلاتے ہو، وہ بات نہیں مانتا اس کو باتھ روم میں بند کر دیتے ہو، اور یہ باتیں مریم نواز کی کرتا ہے، پاکستان کی پچھتر سالہ تاریخ میں اگر کوئی لیڈر پبلک آفس ہولڈ کرنے سے پہلے جس نے جواب دیا ہے اور سرخرو ہوئی ہے، آپ کے ظلم کا نشانہ بنی، ایک ایک الزام کا سامنا کیا، ان کی بات کرتے ہو، بات کرو بشریٰ بی بی، فرح گوگی کی۔
مریم اورنگزیب عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ہمیں بھی عارضی جیلیں بنانے کا فیصلہ کرنا چاہیے، پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد کا یہ فیصلہ ہے کہ اسلام آباد کے لوگوں کے امن اور ان کی سیفٹی کی ذمہ داری حکومت پر ہے، اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
