غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے عارضی طور پر معطل
2 فروری, 2026

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے خدمات کے معیار اور کارکردگی میں ناکامی پر 1,800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔
خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایجنسیاں عمرہ سروسز فراہم کرنے والی مجموعی طور پر تقریباً 5,800 کمپنیوں کا ایک بڑا حصہ ہیں۔
وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام باقاعدہ دورانیہ وار جائزے کے بعد اٹھایا گیا، جس کے دوران متعدد ایجنسیوں کی کارکردگی میں سنگین نقائص سامنے آئے۔
وزارتِ حج و عمرہ کے ترجمان غسان النعیمی نے کہا کہ معطل کی گئی ایجنسیوں کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کر سکیں۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ معطلی فی الحال صرف نئے عمرہ ویزوں کے اجراء تک محدود ہوگی۔
2 فروری, 2026
