فار ایور کیمیکلز سے کینسر ہونے کا انکشاف

طبی ماہرین نے فار ایور کیمیکلز کو کینسر پھیلانے کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کیمیکلز سے لوگ موذی مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جو جسم میں تیزی سے پھیلتے ہوئے بیماری کے علاج میں مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

متعدد مطالعوں میں یہ بات بتائی جا چکی ہے کہ ’پر اور پولی فلورو الکائل (پی ایف ایز)‘ مرکبات کینسر کی متعدد اقسام سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اب محققین کو یہ معلوم ہوا ہے کہ ان مرکبات کا بیماری کے پھیلاؤ سے بھی اہم تعلق ہو سکتا ہے۔

ییل یونیورسٹی کے محققین نے تحقیق میں مشاہدہ کیا کہ جب کولون کینسر خلیوں پر پی ایف ایز کو منکشف کیا گیا تو میٹا اسٹیسِس کے مخصوص آثار سامنے آئے، میٹا اسٹیسس ایک ایسا عمل ہوتا ہے جس میں کینسر خلیے جسم کے مختلف حصوں میں منتقل ہوتے ہیں۔

خلیوں کا جسم میں پھیلنا ماہرین کے تحفظات میں اضافہ کرتا ہے کیوں کہ کینسر کے پھیلنے سے اس کے علاج میں مشکل پیش آتی ہے، مطالعوں میں بتایا گیا کہ 97 فی صد امریکیوں کے خون میں واضح مقدار میں پی ایف ایز کیمیاء موجود ہوتے ہیں۔

Back to top button