فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی کمی پوری کریں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم میں فاسٹ بولرز شامل ہیں جو نسیم شاہ کی کمی پورا کرسکتے ہیں۔

 سرفراز احمد کاصحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ  کینبرا میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، آج موسم اچھا ہے پچ دیکھنے کا موقع ملے گا، یہاں ٹیسٹ سیریز سے پہلے میچ بڑا اہم ہے، کوشش کریں گے کہ میچ سے زیادہ سے زیادہ پریکٹس کا فائدہ اٹھائیں، ہماری ٹیسٹ کی ٹیم بڑی سیٹل ہے، ہم ٹاپ ٹیم کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہیں گے۔

Back to top button