فاسٹ باولر نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی

کندھے کی انجری سے نجات پانے والے فاسٹ باولر نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی ہو گئی۔
نسیم شاہ نےپی ایس ایل نائن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی ۔ فاسٹ باولر نسیم شاہ گذشتہ سال ایشیا کپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد لندن میں ان کے کندھے کی سرجری ہوئی تھی۔
پی ایس ایل میں نسیم شاہ نے 4اوورز میں 36رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث بھارت میں منعقدہ ورلڈ کپ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
