فرانسیسی صدر کا اسرائیل سے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنائے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران انھوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں خواتین کی ہلاکتوں، امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹوں، بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں کی کمی اور اسپتالوں کی تباہی سے صحت کا نظام بیٹھ جانے پر تبادلہ خیال کیا۔

فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو بتایا کہ ان کا ملک غزہ میں اردن کے تعاون سے طبی سہولیات کی فراہمی کا ارادہ رکھتا ہے اور طبی مراکز کے قیام کے منصوبے پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ فرانس غزہ جنگ میں اسرائیل کا حامی رہا ہے اور ڈھائی ماہ میں تین بار صدر ایمانوئیل میکرون اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں تاہم اب ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز ہونے اور ان میں بھی نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہونے پر انھوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button