فضائی سفر میں گمشدہ سوٹ کیس 4 سال بعد مل گیا

فضائی سفر کے دوران کھونے والا امریکی خاتون کا سوٹ کیس چار سال بعد تلاش کر لیا گیا ہے۔اپریل گے وِن نے ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا کہ وہ اگست 2018 میں میں شکاگو سے اوریگن آرہی تھیں کہ ایئرپورٹ کی لگیج پٹی پر ان کا سوٹ کیس لاکھ تلاش کے باوجود نہیں ملا۔ خودفضائی کمپنی کی انتظامیہ نے سرتوڑ کوشش کی تاہم سوٹ کیس تک نہ پہنچ سکی۔
اپریل نے بتایا کہ ایئرلائن نے اس کے ازالے کے لیے رقم دی تھی لیکن وہ ازالے کے لیے ناکافی تھی۔ تاہم اس ہفتے انہیں ایک فون کال موصول ہوئی اور بتایا کہ ان کا سوٹ کیس ہیوسٹن ایئرپورٹ پر موجود ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سوٹ کیس لاطینی امریکہ کے ملک ہنڈورس پہنچ گیا تھا اور وہاں سےدوبارہ امریکا پہنچا ہے۔
اگرچہ اس عرصے میں سوٹ کیس کچھ پرانا ہوچکا ہے لیکن اندر تمام سامان جوں کا توں ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اسکین کرنے والے نے اس کا کوڈ درست طریقے سے اسکین نہیں کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ غائب ہوگیا تھا۔
