فلم’جوکر‘ کے مرکزی کردار کا سیکوئل میں کام کرنے سے انکار

ہالی وڈ کی جرائم پر مبنی فلم ’جوکر’ جو ریکارڈ توڑ بزنس کر رہی ہے اور شائقین میں اس قدر مقبول ہو رہی ہے کہ ریلیز کے کچھ روز بعد ہی اس فلم کے سیکوئل کی خبریں سامنے آنے لگیں لیکن فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار جواکوائین فیونکس نے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور کرائم فلم ’جوکر‘ کو بریڈلی کوپر اور ٹوڈ فلپسکی نے پروڈیوس کیا ہے۔
jokers
فلم کی کہانی آرتھر فلیک نامی ایک شخص کے گرد گھومتی ہے جو ذہنی بیماری کا شکار ایک کامیڈین ہے۔ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مشکلات کے باعث وہ جرم کا راستہ اختیار کر لیتا ہے۔
ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی اس فلم نے 90 ملین کا بزنس کرکے سپر ہٹ فلم ’ڈیڈپول‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
فلم میں پرتشدد مناظر دکھائے گئے ہیں جن کے باعث اس پر تنقید بھی کی جا رہی ہے، تاہم اس پر کی جانے والی تنقید اور تنازعات ہی اس کی مقبولیت کا باعث بن رہے ہیں۔
جواکوائین فیونکس اب آرتھر فلیک نامی کامیڈین کے کردار میں نظر نہیں آئیں گے۔
لاس اینجلیس کی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’دی انویلپ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں صرف اس لیے سیکوئل میں کام نہیں کروں گا کیونکہ پہلی فلم کامیاب ترین رہی ہے۔‘
jokr2
جواکوائین فیونکس نے بتایا کہ جوکر کے سیٹ پر ان کی فلم کے ہدایت کار ٹوڈ فلپس سے فلم کے سیکوئل سے متعلق بات ہوئی تھی۔
’شوٹنگ کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں نے ہدایات کار سے پوچھا کہ ’کیا آپ فلم کے سیکوئل پر بھی کام کریں گے تاہم اب سوچا ہے کہ کامیاب فلم کرنے کے بعد اس کے سیکوئل میں کام کرنا مضحکہ خیز بات ہے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button