فلم”لاپتہ لیڈیز“نے انیمل کو شکست دیدی

کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’نے نیٹ فلکس پر سندیپ ریڈی وانگا کی بلاک بسٹر فلم ‘انیمل’ کو شکست دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ کی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو گزشتہ ماہ 26 اپریل کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا اور صرف ایک ماہ میں اس فلم نے نیٹ فلکس پر 13.8 ملین ویوز حاصل کرلیے۔
دوسری جانب رنبیر کپور کی سُپر ہٹ متنازع فلم ‘انیمل’ کو رواں سال 26 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا اور اس فلم نے چار ماہ میں نیٹ فلکس پر کُل 13.6 ملین ویوز حاصل کیے ہیں۔
دونوں فلموں کا موازنہ کیا جائے تو یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ فلم ‘انیمل’ نے جو ویوز تقریباََ چار ماہ میں حاصل کیے، اُس سے زیادہ ویوز کرن راؤ کی ‘لاپتہ لیڈیز’ نے صرف 30 دن میں حاصل کرلیے۔
فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے جب وہ گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔
بھارت کے دیہی علاقوں کی سادگی اور بھول پن کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم میں دل چسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ٹرین میں دو باراتیں اپنی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوتے ہیں

Back to top button