فلم ریڈ ،واٹ اینڈ گرین حمائمہ ملک کاسٹ

اداکار و ہدایت کار شان شاہد نے اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ میں حمائمہ ملک کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا۔

’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ کے ذریعے تقریبا تین سال بعد اداکارہ حمائمہ ملک بڑے پردے پر ایکشن میں دکھائی دیں گی اور ممکنہ طور پر ان کے ساتھ آغا علی بھی فلم میں دکھائی دیں گے۔

آغا علی نے انسٹاگرام اسٹوری میں حمائمہ ملک کو شان شاہد کی فلم میں ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیے جانے کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جسے اداکارہ نے بھی اپنی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے اداکار کا شکریہ ادا کیا۔

 شان شاہد نے کچھ عرصہ قبل ایک شوبز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے ’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ نامی فلم کا اسکرپٹ تیار کرلیا اور جلد ہی اس کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

Back to top button