فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق صدر محفوظ رہے

امریکی ریاست فلوریڈا میں صدارتی الیکشن میں ریپبلیکن پارٹی کےامیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےقریب فائرنگ ہوئی جس میں وہ محفوظ رہے۔
امریکی صدارتی الیکشن کی مہم کےسلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں فلوریڈا میں موجود ہیں۔ٹرمپ کی صدارتی مہم کےترجمان اسٹیون چیونگ نےایک بیان میں کہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےقریب فائرنگ ہوئی تاہم خوش قسمتی سے وہ اس سے محفوظ رہے۔انہوں نےکہا کہ اس وقت اس حوالے سےمزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے یمن کے حوثیوں کوحملے کی دھمکی دیدی
جب واقعہ پیش آیا تو اس وقت سابق صدر ویسٹ پام بیچ کےانٹرنیشنل گالف کلب میں گالف کھیل رہے تھے اور باوثوق ذرائع کےمطابق فائرنگ کےبعد گالف کورس کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔
امریکی سیکرٹ سروس نے ایکس بیان میں کہاکہ ہم پام بیچ کاؤنٹی میں واقعے کی شیرف کےساتھ مل کر تحقیقات کر رہے ہیں اور یہ واقعہ دوپہر 2 بجے سےکچھ دیر قبل پیش آیا۔
یاد رہےکہ رواں سال جولائی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کےدوران قاتلانہ حملہ کیاگیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئےتھے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےمحافظوں نے حملہ آور کو ہلاک کردیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیوں کی آواز سنائی دینے کے بعد سابق امریکی صدر نے اپنے دائیں کان کو ہاتھ لگایا اور انتہائی پھرتی سے نیچے جھک گئے تھے البتہ کان کے پاس سے خون نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔
اس دوران ریلی میں بھگدڑ مچ گئی تھی اور لوگ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے تھے تاہم چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کھڑے ہو کر حامیوں کی طرف دیکھ کر فضا میں مکا لہرایا تھا۔
واقعے کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی تھی اور سیکیورٹی اہلکار سابق صدر کو حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے تھے۔
