فواد چودھری کا مزید 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

خورد برد کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر فواد چودھری کا مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر فواد چوہدری کےخلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں نیب نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کیا۔ وکیل عامر عباس اور نیب کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت جج نے فیصل چوہدری سے سوال کیا کہ اور باتیں کرنی ہیں؟ کرلیں باتیں اور، فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ باتیں کہاں ختم ہوتی ہیں۔
