فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنےکےفیصلے کیخلاف اپیل دائر

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کیخلاف اپیل کردی گئی۔عدالت عظمی میں وزارت دفاع کی جانب سے فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف دوسری اپیل دائرکی گئی۔اپیل میں ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے ،حتمی فیصلے تک فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کیخلاف حکم امتناع کی بھی استدعا کی گئی۔

 سپریم کورٹ میں دائراپیل میں وزارت دفاع نے آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بھی بحال کرنے ،کالعدم قرار دی گئی سیکشن فور 59بھی بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔

اپیل کنندہ کامزید کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے جن درخواستوں پرفیصلہ دیاوہ ناقابل سماعت تھیں۔آرمی ایکٹ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات کالعدم ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

Back to top button